بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" خبررساں ويب سائٹ " روئٹيرز العربیۃ" كے مطابق اس اجلاس میں يورپ ، مصر ، اردن، تركی ، فلسطين، شام اور بعض دوسرے عرب ممالك كے ۲۷ وزراء خارجہ شركت كریں گے۔ بعض جرمن نيوز چينلز نے بتايا ہے كہ جرمنی كے وزيرخارجہ فرنيك والٹر اسٹين مائرہ يورپی يونين كی خارجہ سياست كے نمائندہ خاوير سولانا ، چيك ريپبلك كے وزير خارجہ " كارل شورازنبرگ" غزہ میں مستقل جنگ بندی اور اس كی تعمير نو كے لیے پروگرام پر تبادلہ خيال كریں گے۔ غزہ كے راستوں كو كھولنا ،غذائی اور طبی امدا كی فراہمی ، جنگ كے نتيجہ میں ہونے والے نقصانات كا تخمينہ، علاقے كی فوری تعمير نو اور مستقل امن كو يقينی بنانا اس اجلاس كے اہم موضوعات رہیں گے۔
351364