بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" دمشق میں ايرانی ثقافتی ترجمان كے مطابق اس نمائش كو ايرانی آرٹ كونسل اور فلسطينی ورثہ مركز كی جانب سے پيش كيا گيا ہے۔ نمائش كا افتتاح شام میں ايرانی سفارتی نمائندہ بروجردی ، فلسطينی آرٹ ميوزيم كے چيئرمين " پلنگی" اور بعض فلسطينی عمائدين كی موجودگی میں امام خمينی ہال میں ہوا۔ ابتدائی تقريبات میں غزہ كے مظلوم عوام كے ساتھ اظہار يكجہتی كے حوالے سے منعقد ہونے والی اس نمائش میں آرٹسٹوں كی كثير تعداد نے شركت كی اور نمائش میں ايرانی آرٹسٹوں كے فن پاروں میں خصوصی دلچسپی ظاہر كی۔ نمائش میں ايرانی آرٹ كونسل كی جانب سے ۵۰ سے زائد پوسٹر پيش كیے گئے۔ اس كے علاوہ سوریہ ، فلسطين، اردن، بحرين، سعودی عرب، مصر، مراكش، الجزائر، افغانستان، آذربائيجان، تركی، كيوبا، اٹلی، انڈونيشيا، بيلجيئم، برازيل، امريكا، يونان، جرمنی، كولمبيا، چين،آسٹريليا، اسپين، اور ہالينڈ كے آرٹسٹوں نےاپنے فن پارے پيش كیے۔
352748