بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے" نسيج" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ فلسطين كے وزير اعظم " سلام فياض" نے كہا ہے كہ غزہ كی تعمير نو كے سلسلے میں امداد كے موضوع پر فلسطين كی امداد كرنے والے ممالك كا ايك اجلاس قاہرہ میں منعقد ہو گا۔ فياض نے مزيد كہا كہ اس اجلاس كا انعقاد اس بات كی دليل ہے كہ فلسطين كی تعمير نو كے سلسلے میں بين الاقوامی طور پر كوششوں كا آغاز ہو چكا ہے۔ فلسطينی حكام كے تخمينہ كے مطابق غزہ كے مختلف علاقوں میں ۲۲ روزہ اسرائيلی حملوں كے نتيجے میں اربوں ڈالر كا نقصان ہوا ہے۔
352824