بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " العربیہ نیٹ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ شمال غزہ كے رہنے والوں نے اسرائيلی جارحيت كے خلاف" مسجد التقوی" كے كھنڈرات میں دہرنا ديا اور نماز جمعہ ادا كی۔ " مسجد التقوی" كے خطيب شيخ " ابوحسين" نےنماز جمعہ میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ہم غزہ كےہزاروں شہداء اور زخميوں كےخون كا بدلہ اسرائيل سےلیں گے۔ اور اسرائيل كے ۲۲ روزہ وحشيانہ حملوں كا جواب دیں گے۔ حماس كےركن " محمود ابوعدل " جو نماز جمعہ میں شريك تھے نے كہا ہے كہ مساجد كےكھنڈرات میں نماز جمعہ كی ادائيگی اسرائيل كی شكست كا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حكومت حماس كے وزير اوقاف و مذہبی امور " طالب ابوشعر" نے كہا كہ مساجد كا انہدام اسرائيل كی سياست میں شامل ہے۔ اور دينی و عبادی مراكز پر حملے كی كوئی دين، بين الاقوامی قوانين اور انسانی اقدار اجازت نہیں ديتے انھوں نے كہا كہ مساجد كے انہدام سے اسرائيل كا وحشی چہرہ دنيا كے سامنے آيا ہے اور غزہ میں اسرائيل كے ۲۲ روزہ حملے اسلام اور مسلمانوں كےخلاف جنگ تھی۔ ياد رہے كہ غزہ میں اسرائيلی حملوں كےدوران ۴۱ مساجد مكمل طور پر تباہ ہوئیں۔ جبكہ ۵۱ مساجد كو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔
353094