مكہ مكرمہ میں پہلے بين الاقوامی وال پينٹنگ مقابلوں كا آغاز

IQNA

مكہ مكرمہ میں پہلے بين الاقوامی وال پينٹنگ مقابلوں كا آغاز

12:54 - January 27, 2009
خبر کا کوڈ: 1736578
بين الاقوامی گروپ: مكہ مكرمہ كی ديواروں كو خوبصورت بنانے كے لیے مكہ مكرمہ كے ميئر اسامہ بن فضل البار كی موجودگی میں پہلے بين الاقوامی وال پينٹنگ مقابلوں كا آغاز ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' سعودی اخبار " عكاظ" كےمطابق اسامہ بن فضل البار نے كہا كہ مقابلوں میں اسلامی دنيا سے تعلق ركھنے والے مختلف آرٹسٹ اسلامی ورثہ تہذيب و تمدن كے موضوع پر مكہ مكرمہ كی ديواروں پر نقش و نگاری كریں گے۔ مكہ كے ميئر نے ان سہ روزہ بين الاقوامی مقابلوں كے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے كہا كہ ہم مكہ مكرمہ كی ديواروں، شاہراہوں، اور شہر كے عمومی مقامات كو خوبصورت اور ديدہ زيب بنا كر شہر میں آنے والے زائرين اور سياحوں كے لیے مزيد پر كشش بنانا چاہتے ہیں۔ اسامہ بن فضل البار نے وضاحت كی كہ اسلامی فن تعمير كے مختلف ادوار كو وال پينٹنگ كی صورت میں پيش كرنا مكہ مكرمہ كے دينی اور تاريخی مقامات كو تصويری قالب میں ڈھالنا اور مختلف عربی رسم الخطوط كی خطاطی ان مقابلوں كے اہم موضوعات رہیں گے۔ آخر میں اسامہ بن فضل البار نے بتايا كہ مقابلوں میں شريك اسلامی آرٹسٹوں كو اسلامی اصولوں پر مبنی بہترين تصاوير كی نقاشی پر قيمتی انعامات سے نوازا جائيگا۔
353749

نظرات بینندگان
captcha