بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' مصری اخبار " الأہرام" كمشن برائے دينی امور كے چيئرمين احمد عمر ہاشم نے كہا كہ یہ چينل مصر كے مخير اور ذرائع ابلاغ كے ماہر افراد پر مشتمل بورڈ كے توسط سے كام كرے گا۔ اس پر نظارت كے لیے غير متعصب اور معتدل علماء كو معين كيا جائيگا۔ احمد عمر ہاشم نے كہا كہ چينل كا ہدف قرآن، نبی كريم (ص)، اسلام اور اور اس كے احكامات پر مغرب كی جانب سے كیے جانے والے بے بنياد اعتراضات كا جواب اور مختلف دينی چينلز سے نشر ہونے والے غير سنجيدہ فتووں كی مناسب اور جائز طريقے سے روك تھام ہے۔ چيئرمين نے مزيد كہا كہ غزہ میں موجود فلسطينی عوام كے مسائل كے حل ، دنيا میں مسلمان اقليتوں كی مشكلات ، عقل اور اعتدال كی بنياد پر دينی ڈائيلاگ ہمارے چينل كےموضوعات رہیں گے۔ كمشن نے باہمی مشاورت كے بعد چينل كا نام " الوسطیۃ(ميانہ روی)" منتخب كيا ہے۔ جو ابتدا میں عربی زبان میں كام شروع كرے گا۔ اور بعد میں دنيا كی مختلف زبانوں میں پيش كيا جائے گا۔ مصر كے صدر حسنی مبارك نےبھی " الوسطیۃ" چينل كی موافقت كردی ہے۔
353428