"مراكش كے مسلمان بيت المقدس كے محافظ"

IQNA

"مراكش كے مسلمان بيت المقدس كے محافظ"

12:56 - January 27, 2009
خبر کا کوڈ: 1736581
بين الاقوامی گروپ: مراكش كےدارالحكومت رباط میں رواں ماہ كی ۲۷ تاريخ سے يكم فروری تك مراكش كے ادارہ " القدس بيت المال" كی طرف سے ايك نمائش كا اہتمام كيا گيا جس كا عنوان " مراكش كے مسلمان بيت المقدس كے محافظ " ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' " Lematin" كے مطابق اسلامی سرزمينوں كے دفاع خاص طور پر علوی دور حكومت میں بيت المقدس كے دفاع میں كی جانے والی مراكشی مسلمانوں كی كوششوں كو پيش كرنے كےلیے مراكش كے فرمانروا " ملك محمد ششم" اور القدس كمیٹی كے چيئرمين كے زير نظر ايك نمائش كا اہتمام كيا گيا ۔ نمائش میں مراكش كے مسلمانوں كی قدس كے دفاع اورعلاقہ میں موجود تناو كو كم كرنے اور دينی ڈائيلاگ كے لیے كی جانے والی كوششوں اور موجودہ دور میں فلسطينی عوام كے حقوق كے دفاع كے لیے مراكشی جدوجہد كو مختلف تصاوير اور دستاويزات میں پيش كيا جائے گا۔ بيت المقدس كو ۲۰۰۹ء میں عرب دنيا كےثقافتی دارالحكومت قرار دیے جانے كے بعد اس شہر كی بڑہتی مقبوليت كے پيش نظر اس نمائش كا انعقاد خاصی اہميت كا حامل ہے۔
353395

نظرات بینندگان
captcha