غزہ میں اسرائيلی جرائم نے ہر انسان كو تڑپا ديا: اردگان

IQNA

غزہ میں اسرائيلی جرائم نے ہر انسان كو تڑپا ديا: اردگان

12:36 - January 28, 2009
خبر کا کوڈ: 1737117
بين الاقوامی گروپ: تركی كے وزير اعظم " رجب طيب اردگان" نے ايك مرتبہ پھر غزہ كے نہتے عوام ، عورتوں اور بچوں پر اسرائيلی حملوں كو تنقيد كا نشانہ بناتے ہوئے كہا كہ ان حملوں سے دنيا كے تمام انسانوں كی روح كانپ كر رہ گئی ۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ادارے " سانا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ تركی كے وزير اعظم رجب طيب اردگان نے تركی كے ايك ٹی وی چينل كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا كہ مسئلہ فلسطين فقط عربی اور اسلامی ممالك كا مسئلہ نہیں ہے بلكہ غزہ میں عورتوں اور بچوں كے قتل عام سے انسانوں كی روح كانپ كر رہ گئی ہے اور اسرائيل نے ان جرائم كے ذريعہ انسانيت كو پامال كيا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ترك عوام نے اپنی گزشتہ تاريخ كو دہراتے ہوئے اس سلسلے میں اپنی ذمہ داريوں كو نبھايا ہے اور اسرائيلی جارحيت كی شديد مذمت كی ہے۔ ليكن اس سلسلے میں بعض ممالك كی خاموشی قابل افسوس ہے۔ تركی كے وزير اعظم نے فلسطين كےمختلف گروہوں سے درخواست كی كہ وہ اتحاد و حدت كےدامن كو نہ چھوڑیں۔ اور جنگ بندی ايك ابتدائی اقدام ہے جبكہ فلسطين كے مسئلے كے حل كے لیے پائيدار اور طويل الميعاد راہ حل كی ضرورت ہے۔ اردگان نے بين الاقوامی معاہدوں كی خلاف ورزی پر اسرائيل كو آڑے ہاتھوں ليا اور كہا كہ تركی بين الاقوامی قوانين كی خلاف ورزی پر اسرائيل كی مذمت كرتا ہے اور اقوام متحدہ اور سلامتی كونسل كی قرار دادوں كے مقابلے میں اسرائيلی فيصلے قابل قبول نہیں ہیں۔
354379

نظرات بینندگان
captcha