بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی عرب كے روزنامہ " الرياض" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان پانچ روزہ مقابلوں میں كروئيشيا ، بوسنيا ہرزگوينا، ہالينڈ، تركی ، فرانس، بيلجيئم، آلبانیہ، صربيا، مقدونیہ، جرمنی، كوسوو، آسٹريا، اور مونٹی نيگرو كے ۶۵ قراء اور حفاظ شركت كر رہےہیں۔ یہ مقابلے حفظ كل قرآن ، حفظ ۱۵ پارے ، حفظ ۵ پارے اور تلاوت قرآن كےموضوعات پر منعقد ہو رہے ہیں۔ يورپی ممالك كے نامور قرآنی اساتذہ ان مقابلوں میں منصف ہوں گے۔ ان مقابلوں كی افتتاحی تقريب میں كروئيشيا كے مفتی اور بعض عربی اور اسلامی ممالك كے سفراء، شہر زاگرب كے كمشنر، كروئيشيا كےاسلامی اداروں كے نمائندوں اور قرآنی علوم سے دلچسپی ركھنے والے افراد نے شركت كی۔
354909