بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" " IINA" كےمطابق بيان میں فلسطينی سرزمين میں یہوديوں كی موجودگی كو جائز قرار دينے والی كسی بھی قرار داد كو رد كر ديا گيا ہے۔ البتہ فلسطين كے دفاعی اور اقتصادی نظام كی تقويت كےلیے جنگ بندی كی قرار دادوں كی اجازت دی جا سكتی ہے۔ بيان میں فلسطينی سرزمين كی آزادی كے لیے كوشش كو ہر مسلمان كا شرعی وظيفہ قرار ديا گيا ہے۔ علماء كے علاوہ مكہ مكرمہ كےقاضی اور بعض پروفيسروں نےبھی دستخط كیے۔
354394