غزہ میں اسرائيل مظالم كے دستاويزی ثبوت پيش كیے جائیں گے

IQNA

غزہ میں اسرائيل مظالم كے دستاويزی ثبوت پيش كیے جائیں گے

13:08 - January 28, 2009
خبر کا کوڈ: 1737144
بين الاقوامی گروپ: جنگ كے دوران غزہ میں طبی امداد فراہم كرنے والے ڈاكٹروں كا ايك گروپ غزہ میں ہونے والے مظالم كو دستاويزی شكل میں پيش كرے گا۔
گروپ كے ايك ڈاكٹر محمد الشريعی نے كہا میں نے تاريخ انسانيت میں ايسے ہولناك واقعات نہیں ديكھے جس طرح كے دلخراش اور ہيبت ناك واقعات غزہ میں رونما ہوئے ہیں۔ اس ڈاكٹر نے جو جنگ كے دوران غزہ كے شہر خان يونس میں موجود تھا بعض دلخراش تصاوير دكھاتے ہوئے كہا كہ غزہ میں ہونے والے ہيبت ناك واقعات كسی بھی ہارر فيلم سے كئی گنا خوفناك تھے۔ گروپ كے ايك اور ڈاكٹر راشد امام نے كہا كہ اس میں كسی شك و شبہ كی گنجائش نہیں كہ اسرائيل نے جنگ كےدوران ممنوعہ اور انتہائی مہلك ہتھياروں كا استعمال كيا ہے۔ اس گروپ میں شامل ناروے كے ايك ڈاكٹر نے اسرائيل كی طرف سے استعمال ہونے والے بموں پرتبصرہ كرتے ہوئے كہا كہ اسرائيل نے ان بموں میں ايسا مواد استعمال كيا ہے جس سے انسانی جسم كئی ٹكڑوں میں تقسيم ہو جاتا ہے۔ گروپ نے كہا كہ ہم سانحہ غزہ كی تمام تصاوير فلسطينی ہولو كاسٹ ورچوئل ميوزيم میں پيش كریں گے۔
354362
نظرات بینندگان
captcha