مصر كا يورپی يونين سے غزہ امداد بھيجنے كا مطالبہ

IQNA

مصر كا يورپی يونين سے غزہ امداد بھيجنے كا مطالبہ

13:59 - January 29, 2009
خبر کا کوڈ: 1737449
بين الاقوامی گروپ: مصر كے وزير خارجہ" احمد ابو الغيظ" نے گزشتہ روز يورپی يونين كےممبر ممالك سےدرخواست كی ہے كہ وہ غزہ كی پٹی كی تعمير نو میں اپنا حصہ ملائیں اور اسرائيل پر دباؤ ڈالیں كہ وہ غزہ جانےوالے راستوں كو كھولے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےخبررساں ادارے " العربیۃ روئٹرز" كے حوالے سے رپورٹ دی ہےكہ " احمد ابوالغيظ" نےگزشتہ روز بيلجيئم كے دارالحكومت برسلز میں منعقد ہونے والے عرب ممالك اور يورپی يونين كےممبر ممالك كے وزراء خارجہ كے اجلاس میں مغربی ممالك سے درخواست كی كہ وہ غزہ كی تعمير نو اور غزہ كےلوگوں كو موجودہ بحران سے نكالنے كے لیے بھر پور تعاون كریں۔ انھوں نے ايك پريس كانفرنس میں كہا كہ يورپی يونين اور عرب ممالك اسرائيل پر دباؤ ڈالیں كہ وہ غزہ جانے والے راستوں كو كھول دے تاكہ وہاں پر زندگی معمول پر آ سكے۔ مصری وزير خارجہ نے اميد ظاہر كی ہے كہ ۲۸ فروری ۲۰۰۹ء كو غزہ كی تعمير نو كے سلسلے میں قاہرہ میں منعقد ہونے والے اجلاس میں امريكہ اور يورپی ممالك بھی شريك ہوں گے اور اس ۲۲ روزہ جنگ كے نقصانات كا صحيح تخمينہ لگا كر غزہ كی تعمير نو كے لیےضروری امداد كا اعلان كریں گے۔ مصر كے وزير خارجہ نےآخر میں فلسطين كےمختلف گروہوں سےدرخواست كی كہ وہ اتحاد و وحدت كے ذريعے فلسطين میں قومی حكومت كے قيام كو يقينی بنائیں۔
354396

نظرات بینندگان
captcha