بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" انقرہ میں ايرانی كونسل خانہ كے مطابق تركی كے ماہنامہ تورنجو كے انہترویں شمارے میں غزہ كے حالات پر تبصرہ كرتے ہوئے " ام كلثوم تات" نے" اب تو خدا پرايمان لے آؤ" كے عنوان پر مقالہ پيش كيا' اور" خاموش تمہیں بولنے كا حق كس نے ديا" كے عنوان پر " جہان نور چالاپ كولو" نے مقالہ پيش كيا۔
اس كے علاوہ شمارہ میں " بیٹاماں مجبور ہے" ہاجر اونساں گوندوز" بكھرے بال ام كلثوم تات" غزہ ايك تلخ حقيقت" جہان اكتائس كی تاليف "غير اخلاقی جنگی" منيرہ دانش كا مضمون" غزہ ڈائری، شعبان آباك، كا مسلمانو خدا كی رسی كو تھام لو" اوزلم آلبايرٹ كا " انسانيت كہیں كھو گئی ہے" سبيل اور آرسلان كا " ايك ہولناك حادثہ" يلديز رمضان اوغلو" كا " ہمارا كيا قصور ہے" ويلدان اوزجان كا '' فلسطين میں رومينٹك آئیڈيلزم" زينب زلان كا '' عورت اور جنگ'' اليف جانان كا " غازی اور پتنگے " سلوا چام كا غزہ میں مزاحمت اور منفی پروپيگنڈہ كا خاتمہ سرپيل دوغان كا ايمان ايك كامياب فيملی كی پہلی شرط" اور مرہ چتين آل كا قطعہ " ابركرم ' بھی اس ماہنامہ كا حصہ ہیں۔
355061