تھائی لينڈ میں ہفتہ ثقافت اسلامی جمہوریہ ايران منايا جائے گا

IQNA

تھائی لينڈ میں ہفتہ ثقافت اسلامی جمہوریہ ايران منايا جائے گا

12:44 - January 31, 2009
خبر کا کوڈ: 1738027
ثقافتی گروپ" ايران كے اسلامی انقلاب كی كاميابی كی ۳۰ویں سالگرہ كی مناسبت سے تھائی لينڈ كی " تاما سات" يونيورسٹی میں اس سال ۵ سے ۸ فروری تك ہفتہ ثقافت اسلامی جمہوریہ ايران منايا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے تھائی میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانے كے حوالے سے رپورٹ دی ہےكہ ہفتہ ثقافت اسلامی جمہوریہ ايران كا اہتمام تھائی لينڈ میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانہ نے كيا ہے جس میں ثقافتی عہدہ دار اور " تاماسات" يونيورسٹی كے پروفيسر اور چانسلر شركت كریں گے۔ اس ہفتے كے دوران ہاتھ كی بنی ہوئی اشياء ، تصاوير، كتب، پوسٹرز اور ايرانی فلموں كی نمائش كی جائے گی۔
356006

نظرات بینندگان
captcha