ثقافت و آرٹ گروپ: اسپين كے دارالحكومت میڈریڈ میں اس سال ۳ سے ۷ فروری تك ہفتہ ثقافت ايران كےعنوان سے مختلف پروگرام منعقد كیے جائیں گے۔ یہ پروگرام اسپين میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانہ كی كوششوں سے منعققد ہو رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق یہ پروگرام اسپين كے ادارہ امن اور میڈریڈ میں ايرانيوں كی مختلف انجمنوں كے باہمی تعاون سے انقلاب اسلامی ايران كی ۳۰ویں سالگرہ كے حوالے سے منعقد ہو رہے ہیں۔ ان پروگراموں میں علمی كانفرنسیں منعقد ہوں گی فلموں ،تصاوير اور پوسٹرز كی نمائش بھی لگائی جائے گی۔
355780