بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےفرانس كی سركاری خبررساں ايجنسی (AFP)كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس اجتماع میں اس سال كم از كم ۲۰ لاكھ مسلمان شركت كر رہے ہیں۔ جس میں ۶ ہزار سے زائد مسلمانوں كی تعداد دنيا كے ۱۵۲ ممالك سے ہے۔ اس اجتماع كے انعقاد كا مقصد اسلامی اصولوں كا احياء اور امن و امان كی ترويج ہے۔ اس اجتماع میں تلاوت قرآن مجيد كےعلاوہ مختلف اسلامی موضوعات پر علماء اسلام كا وعظ ہو گا مسلمانوں كا یہ اجتماع حج كے بعد سب سے بڑا اجتماع ہے جو يكم فروری ۲۰۰۹ء كو ختم ہو جائے گا۔ ياد رہے كہ بنگلاديش كی ۱۵ كروڑ كی آبادی میں مسلمان ۸۷ فيصد ہیں۔
356689