بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " الجزيرہ نیٹ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ الازہر كے علماء نے اس بيانیے میں سعودی عرب كے وہابی مفتيوں كے غزہ كی حمايت میں مظاہروں ناجائز قرار دينے پر مشتمل فتووں كو ذلت آميز اور غير انسانی قرار ديا ہے۔ علماء ازہر كونسل كے سابق صدر " يحيی اسماعيل" نے كہا ہے كہ اسرائيل كے خلاف مظاہرے اور غزہ كے بے گناہ لوگوں كی حمايت امت اسلام كی بيداری اور آگاہی كی دليل ہے اور غزہ كے مسلمانوں سے اظہار ہمدردی ہے۔ انھوں نے مغربی اور امريكی اجناس كے بائيگاٹ كی سعودی مفتيوں كی طرف سے مخالفت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اسرائيل كا مقابلہ صرف اسرائيل كے خلاف مسلحانہ اقدامات میں ہی منحصر نہیں ہے بلكہ اسرائيل اور اس كے حامی ممالك كی اجناس كا بائيكاٹ كر كے بھی اسرائيل سے انتقام ليا جا سكتا ہے۔ يحيی اسماعيل نے آخر میں عرب ممالك كے اسرائيل كے ساتھ اقتصادی، سياسی اور سفارتی تعلقات كے بائيكاٹ كا مطالبہ كيا ہے۔
356340