قطر میں " غزہ كی تعمير نو" كے موضوع پر اجلاس

IQNA

قطر میں " غزہ كی تعمير نو" كے موضوع پر اجلاس

13:22 - February 03, 2009
خبر کا کوڈ: 1739672
بين الاقوامی گروپ: يكم فروری ۲۰۰۹ء كو قطر كےدارالحكومت دوحہ میں غزہ كی تعمير نو كے موضوع پر غير سركاری اداروں كا اجلاس منعقد ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ " " Peninsula" كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس اجلاس میں ۳۰ ممالك كےغير سركاری اداروں كے نمائندگان نے شركت كی جس میں غزہ كی تعمير اور امداد كے حوالے سے تبادلہ خيال ہوا۔ اس اجلاس كے آغاز میں بشر دوست عالمی انجمن كے سربراہ " ھانی البنا" نے تمام غير سركاری اداروں كو تاكيد كی كہ وہ غزہ كی تعمير نو میں بھر پور كردار ادا كریں ۔
ياد رہے كہ اس وقت ۵۰ غير سركاری ادارے اور مختلف ممالك میں اقوام متحدہ كے ۱۵ دفاتر غزہ كی امداد كے لیے سرگرم عمل ہیں۔ اس اجلاس كے شركاء نے غزہ كی امداد كے حوالے سے ذرائع ابلاغ كے كردار پر بھی تبادلہ خيال كيا اور اعلان كيا كہ ذرائع ابلاغ لوگوں تك غزہ كے حالات پہنچانے اور لوگوں كو غزہ كی تعمير نو كے سلسلے میں امداد پر آمادہ كرنے میں اہم كردار ادا كر سكتے ہیں۔
358036

نظرات بینندگان
captcha