اردگان نے انسانی حقوق كے دعويداروں كی بجائے غزہ كی حمايت كی

IQNA

اردگان نے انسانی حقوق كے دعويداروں كی بجائے غزہ كی حمايت كی

13:22 - February 03, 2009
خبر کا کوڈ: 1739676
بين الاقوامی گروپ: تركی كے وزير اعظم " رجب طيب اردگان" كا غزہ كی مظلوم عوام كی حمايت میں زبردست موقف اختيار كرنے سے دنيا كی آزاد قوموں كے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " العرب آنلائن" كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ علمائے الازہر نے گزشتہ روز ايك بيانیے میں اسرائيلی صدر شمعون پيرز كےمقابلے میں شجاعانہ موقف اختيار كرنے پر ترك وزير اعظم كو خراج تحسين پيش كيا۔ اس بيانیے میں ذكر كيا گيا ہے كہ غزہ میں بچوں اور عورتوں كے قتل عام پراسرائيلی صدر شمعون پيرز كی تاويل كا اردگان نے منہ توڑ جواب ديا ہے۔ علماء الازہر نے اس بيانیے میں ذكر كيا ہے كہ ترك وزير اعظم كا اسرائيلی صدر كو منہ توڑ جواب اور ڈيووس اجلاس كا بائيكاٹ ان كا جراتمندانہ اقدام تھا اور امت اسلام اور دنيا كی آزاد قوموں كی طرف سے اس اقدام كی حمايت كا اعلان اس بات كا ثبوت ہے كہ دنيا اسرائيل سے متنفر ہے۔ اس بيانیے كےآخر میں اردگان كو خطاب كرتے ہوئے كہا كہ آپ كا دليرانہ اقدام كبھی بھی دنيا كی آزاد قوموں كے اذھان اور تاريخ كے صفحات سے محو نہیں ہو گا۔ آپ كے اس بے باك اقدام سے فلسطين كی شجاع قوم كےدل میں غاصب اسرائيل سے آزادی كی كرن پيدا ہو گئی ہے۔
358009
نظرات بینندگان
captcha