جمہوریہ چيچنيا میں پہلے اسلامی ہسپتال كا افتتاح

IQNA

جمہوریہ چيچنيا میں پہلے اسلامی ہسپتال كا افتتاح

13:18 - February 04, 2009
خبر کا کوڈ: 1740182
بين الاقوامی گروپ: ۲ فروری ۲۰۰۹ء كو چيچنيا كے دارالحكومت گروزنی میں پہلے اسلامی ہسپتال كا افتتاح ہو ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " روسيا اليوم" ويب سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ہسپتال كی افتتاحی تقريب میں جمہوریہ چيچنيا كے صدر " رمضان قادروف" نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اس ہسپتال میں نفسياتی مريضوں كا علاج تلاوت قرآن مجيد كے ذريعے كيا جائے گا۔ انھوں نے مزيد كہاكہ اس ہسپتال میں علاج مفت ہو گا۔ اور مسلمانوں كے علاوہ دوسرے مذاہب كے پيروكار بھی اس ہسپتال میں علاج كے لیے رجوع كر سكتے ہیں۔ چيچنيا كے مفتی " سلطان ميرزايوف" نے بھی اس ہسپتال كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس ہسپتال میں مريضوں كا علاج قرآنی آيات اور سورتوں كی تلاوت سے كيا جائے گا اور ہسپتال میں بيماروں كا معائنہ مفت ہو گا۔ چيچنيا كے فتوی كمشن كے نائب صدر" داوود سلمورزايف" كو اس اسلامی ہسپتال كا چيئرمين منتخب كيا گيا ہے۔ ياد رہے كہ چيچنيا میں طولانی فوجی كاروائيوں كی وجہ سے اس ملك كے بہت زيادہ لوگ اور بالخصوص خواتين نفسياتی بيماريوں میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ مذكورہ اسلامی ہسپتال ان مريضوں كا نفسياتی علاج تلاوت قرآن مجيد سے كرے گا۔
358837

نظرات بینندگان
captcha