دوبئی میں اسلامی بينك كا افتتاح

IQNA

دوبئی میں اسلامی بينك كا افتتاح

13:36 - February 04, 2009
خبر کا کوڈ: 1740187
بين الاقوامی گروپ: ۳ فروری ۲۰۰۹ء كو دوبئی میں اسلامی بينك كا افتتاح ہوا۔ اس اسلامی بينك كی تاسيس كا مقصد متحدہ عرب امارات میں اسلامی اقتصادی احكام كے مطابق بينكاری خدمات پيش كرنا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "WAM" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس اسلامی بينك كی افتتاحی تقريب میں دوبئی كے فرمانروا شيخ" محمد بن راشد آل مكتوم ،امارات كے مركزی اسلامی بينك كے رفاہی امور كی كونسل كے ركن " سليمان المزورعی" اور اسی بينك كے ايك مركزی عہديدار " ابراہيم فايز الشامی" نے شركت كی۔
ابراہيم فايزالشامی نے اس اسلامی بينك كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اس بينك كا افتتاح متحدہ عرب امارات كے شہريوں كے لیے اسلامی اقتصادی خدمات سے استفادہ كا بہترين موقع ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ دوبئی كا اسلامی بينك سود سے پاك خدمات پيش كرے گا ياد رہے كہ دوبئی كا اسلامی بينك ابوظہبی كےمركزی اسلامی بينك كی برانچ ہے۔
358738

نظرات بینندگان
captcha