ليبيا میں قرآنی مقابلوں كا آغاز

IQNA

ليبيا میں قرآنی مقابلوں كا آغاز

12:45 - February 05, 2009
خبر کا کوڈ: 1740202
بين الاقوامی گروپ: ليبيا كے شہر " سرت" میں ملك بھر كے قرآنی مراكز كے طلباء و طالبات كے درميان حفظ اور قرات قرآن كے مقابلے شروع ہو گئےہیں ۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےخبررساں ويب سائٹ " ljbc.net" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ تين دن جاری رہنے والے ان مقابلوں میں ليبيا كے مختلف قرآنی مراكز سے ۴۰ طلبا و طالبات نے شركت كی۔ قرائت اور پانچ پارے ، سات پارے، ۱۵پارے اور كل قرآن كا حفظ كےان مقابلوں میں لڑكے اور لڑكيوں نے عليحدہ عليحدہ شركت كی۔ مقابلوں كی افتتاحی تقريب میں مقابلوں كے منتظم محمد بن جواد ، بعض ائمہ مساجد ، ليبيا كے معروف خطبا اور قرآنی مراكز كےسربراہوں نےشركت كی۔ مقابلوں كی منتظم كمیٹی ۶ فروری كو مقابلوں كے اختتام پر پہلے ، دوسرے، اور تيسرے مقام پر آنے والے افراد میں قيمتی انعامات تقسيم كرے گی۔
358640
نظرات بینندگان
captcha