سعودی عرب میں كتاب " ادخلنی الاسلام " كا ۱۰زبانوں میں ترجمہ

IQNA

سعودی عرب میں كتاب " ادخلنی الاسلام " كا ۱۰زبانوں میں ترجمہ

13:37 - February 04, 2009
خبر کا کوڈ: 1740206
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے شہر القصيم میں " ادخلنی الاسلام" مجھے حلقہ اسلام میں وارد كرو" كا انگريزی ، فرانسيسی ، جرمن ،اطالوی، پرتگالی، ہسپانوی، روسی ، چينی، جاپانی اور فلپائنی زبانوں میں ترجمہ ہو گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی عرب كی بين الاقوامی خبررساں ايجنسی " IINA" كے حوالے سے بتايا ہے كہ یہ كتاب سعودی عرب كےشہر القصيم كےادارہ تبليغ برائے غير مسلمان كی طرف سے شائع ہوئی ہے۔ ادارہ كےسربراہ عبدالعزيز بن عبداللہ المہنا نے بتايا كہ كتاب اسلام كی نشرو اشاعت كےحوالے سے ادارہ كی دينی اور تبليغی كاركردگی كو نظر میں ركھتے ہوئے دنيا كے مختلف ممالك میں شائع ہوگی۔ عبدالعزيز بن عبداللہ نے بتايا كہ كتاب "ادخلنی الاسلام " كو شائع كرنے كا ہدف غير مسلم اقليتوں كو اسلامی شريعت اورسنت نبوی سے آشنا كرانا اور حلقہ بگوش اسلام كرنا ہے۔ المہنا نے اس عزم كا بھی اظہار كيا كہ ان كا ادارہ اس كتاب كے دنيا كی مختلف زبانوں میں ۱۰ لاكھ نسخے شائع كرے گا۔ اور كتاب كی قيمت فقط ۲سعودی ريال ہوگی۔
358275
نظرات بینندگان
captcha