بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " الجزيرہ نیٹ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ مقالہ لبنانی نژاد تجزیہ نگار سارج حليمی نے لكھا ہے اس مقالے میں حليمی نے لكھا كہ بين الاقوامی برادری اسرائيلی حكام كے خلاف جنگی جرائم كے عنوان سے مقدمہ كرنے میں سنجيدہ نہیں ہے۔ حليمی نے اس مقالے میں مزيد لكھا ہے كہ بين الاقوامی اداروں نے غزہ میں اسرائيلی وحشيانہ حملوں كی ر وك تھام كے لیے بھی كوئی موثر اقدام نہیں اٹھايا اور غزہ كواپنے حال پرچھوڑ ديا ہے۔ انھوں نے اس مقالے میں ذكر كيا ہے كہ امريكہ نے غزہ كے بے گناہ شہريوں پر اسرائيلی حملوں كی حمايت كی ہے اور یہ اس بات پر واضح دليل ہے كہ امريكہ اور مغربی ممالك حماس كی نابودی كے لیے اسرائيل كی پشت پناہی كر رہے ہیں۔ اس مقالے میں جناب حليمی نے لكھا ہے كہ اسرائيل نے غزہ كا بہت پہلے سے محاصرہ كر ركھا ہے اور خورد و نوش كی اشياء ، ادويات اور پينے كا پانی باہر سے نہیں آنے ديا۔ ليكن يورپی يونين نے اس پر كوئی اعتراض نہیں كيا۔
359373