بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نےروزنامہ " News" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ كہ انڈونيشياكے دارالحكومت جكارتہ كی جامع مسجد استقلال كے امام جماعت، علی مصطفی يعقوب نے اپنے جمعہ كے خطبہ میں كہا كہ فلم میں اسلام كی توہين كے علاوہ خواتين كے متعلق اسلامی نقطہ نظر كو بھی بالكل غلط پيش كيا گيا ہے۔ علی مصطفی يعقوب نے كہا ہے كہ فلم میں اسلام اور اسلامی مدارس كی پيش كی جانےوالی تصوير انتہائی افسوس ناك اور اسلام كی كھلی توہين ہے۔انھوں نے كہا كہ میں اپيل كرتا ہوں كہ ايسی فلم كو فوری طور پر بند كر ديا جائے۔ فلم " گلے میں دوپٹہ" ايك ايسی خاتون طالبہ كی كہانی ہے جس كا باپ ايك عالم دين ہے اور یہ خاتون ايك اسلامی مدرسہ میں مشغول تحصيل ہے جس كی بعض پابنديوں سے تنگ آكر بغاوت كرتی ہے۔
360268