عرب ليگ ،غزہ میں اسرائيلی مظالم كی تحقيقات كے لیے خصوصی كمیٹی تشكيل دے گی

IQNA

عرب ليگ ،غزہ میں اسرائيلی مظالم كی تحقيقات كے لیے خصوصی كمیٹی تشكيل دے گی

11:44 - February 08, 2009
خبر کا کوڈ: 1741679
بين الاقوامی گروپ: عرب ليگ كے ادارہ حقوق انسانی كےسربراہ محمود راشد غالب نےكہا ہےكہ غزہ جنگ كے حقائق اور جنگ كےدوران اسرائيل كی جانب سے بعض جنگی جرائم میں ملوث ہونے كے حوالے سے عرب ليگ خصوصی تحقيقاتی كمیٹی بنائے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نےمتحدہ عرب امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی " WAM" كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ايك پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے محمد راشد غالب نے بتايا كہ عرب ليگ كے جنرل سيكرٹری عمرو موسی كی طرف سے تحقيقاتی كمیٹی كے اركان كے لیے بين الاقوامی شخصيات كے انتخاب پر اعلی سطحی مشاورت كا سلسلہ جاری ہے۔ محمود راشد غالب نے كہا كہ عرب ليگ نے غزہ پر اسرائيلی حملوں سے ليكر اب تك عرب ممالك بين الاقوامی ماہرين حقوق كے ساتھ متعدد میٹنگز كر چكے ہیں٘ جن میں جنگ كے دوران ہونےوالے جنگی جرائم اور ان كے شواہد جمع كرنے كے حوالے سے غوروحوض كيا گيا ہے۔ محمود راشد غالب نے اس عزم كا اظہار بھی كيا كہ كمیٹی كی تشكيل كے فورًا بعد قاہرہ میں ہنگامی اجلاس بلايا جائے گا۔ اور كمیٹی كے اركان غزہ میں قتل عام اوراسرائيل كی طرف سے ممنوعہ بموں كے استعمال كے شواہد اكھٹے كر كے " عالمی عدالت"، " بين الاقوامی جنگی جرائم كی عدالت "، " جنگی مجرموں كی خصوصی عدالت" اور مقامی عدالتوں میں پيش كرے گی تاكہ سانحہ غزہ كے حقيقی مجرموں كو كيفر كردار تك پہنچايا جائے۔ عرب ليگ كے ادارہ حقوق انسانی كے سربراہ نے آخر میں كہاكہ تحقيقاتی كمیٹی سانحہ غزہ كےثبوت اكھٹے كرنے اور ان كو دستاويزی شكل دينے كے لیے عنقريب غزہ جائيگی اور یہ ايسی پہلی عرب كمیٹی ہو گی جسے جنگی جرائم كی تحقيقات كے لیے عرب ليگ كی طرف سےغزہ بھيجا جائے گا۔
360264

نظرات بینندگان
captcha