متحدہ عرب امارات میں حفظ حديث نبوی (ص) كے مقابلے

IQNA

متحدہ عرب امارات میں حفظ حديث نبوی (ص) كے مقابلے

11:47 - February 08, 2009
خبر کا کوڈ: 1741680
بين الاقوامی گروپ: متحدہ عرب امارات میں " جابر بن راشد الھاملی پرائز" كے حفظ حديث مقابلوں كا آغاز ہو گيا ہے۔یہ مقابلے متحدہ عرب امارات كے دارالحكومت ابوظہبی كے حفظ قرآن مركز میں منعقد ہوئے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نےمتحدہ عرب امارات كے روزنامہ " الخليج" كے حوالے سے پيش كی گئی رپورٹ كے مطابق مقابلوں كے منتظم علی بن جابر الہاملی نےبتايا ہے كہ مقابلے ابوظہبی كے حفظ قرآن مركز اور متحدہ عرب امارات كے ادارہ اوقاف و اسلامی امور كی سرپرستی میں منعقد ہوئے۔ علی ابن جابر الہاملی نےمقابلوں كی تفصيل بتاتے ہوئے كہا كہ خواتين اور مردوں كےعليحدہ عليحدہ ہونے والے ان مقابلوں میں ۶۵۰ افراد نے شركت كی جن میں ۱۵۰ احاديث، ۱۰۰، احاديث،۱۶۰احاديث، اور ۴۰ احاديث كے حفظ كے مقابلے ہوئے۔آخر میں انھوں نے كہا كہ تين دن جاری رہنے والے حفظ حديث نبوی (ص) مقابلوں میں نماياں كاميابی حاصل كرنے والوں میں آرگنائزنگ كمیٹی كی طرف سے قيمتی انعامات اور اسناد تقسيم كیے گئے۔
360418
نظرات بینندگان
captcha