ناروے كی لیڈی پوليس میں مسلمان خواتين كوپردے كی اجازت

IQNA

ناروے كی لیڈی پوليس میں مسلمان خواتين كوپردے كی اجازت

12:17 - February 08, 2009
خبر کا کوڈ: 1741711
بين الاقوامی گروپ: ۵ فروری ۲۰۰۹ء كو ناروے كی پوليس نےاعلان كيا ہے كہ اس كے بعد مسلمان لیڈی پوليس اہل كار اسلامی پردے سےاستفادہ كر سكتی ہیں۔
بين الاقوانی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے " Norway Post" ويب سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہےكہ ناروے كی پوليس ڈيپارٹمنٹ كے ہیڈ نے اس اقدام كا مقصد مذہبی امتياز كا خاتمہ اور باحجاب مسلمان خواتين كو پوليس میں بھرتی كرنا ہے۔ ناروے كے پوليس افسر نے مزيد كہاكہ اس ملك میں مسلمان خواتين كی تعداد بہت زيادہ ہے ليكن ان كے لباس كی وجہ سے ان كو پوليس میں ملازمت نہیں مل سكی۔ ناروے كےپوليس افسر نے وضاحت كی ہے كہ پوليس كی ذمہ داری امن وامان كا قيام اور جرائم كی روك تھام ہے اس لیے اس ذمہ داری كی ادائيگی میں بلا تفريق معاشرے كے سب افراد كو شامل ہونا چاہیے۔
360198
نظرات بینندگان
captcha