مسلمان علماء سے غزہ كی امداد كا مطالبہ

IQNA

مسلمان علماء سے غزہ كی امداد كا مطالبہ

12:18 - February 08, 2009
خبر کا کوڈ: 1741713
بين الاقوامی گروپ: الجزائر كی مسلمان علماء انجمن كے سربراہ " عبدالرحمن شيبان" نے مسلمان علماء اور دانشوروں سے درخواست كی ہے كہ وہ امت اسلام اور بالخصوص غزہ كے مسلمانوں كے حقوق كا دفاع كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نےويب سائٹ " قدس پريس" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ شيخ " عبدالرحمن شيبان" نےگزشتہ روز ذرائع ابلاغ سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ مسلمان علماء كو چاہیے كہ وہ ملت اسلام اور بالخصوص فلسطين كے مسلمانوں كی مشكلات كے حل كے لیے اپنا كردار ادا كریں۔ اور غزہ كے نہتے لوگوں كی ہر قسم كی حمايت كریں ۔ انھوں نے علماء كےغزہ نہ جانے كی وجہ بيان كرتے ہوئے كہا كہ بعض ممالك میں مسلمان علماء سياسی محاصرے میں ہیں اور ان كا غزہ نہ جانا اس بات كی دليل نہیں ہے كہ وہ غزہ كے لوگوں كی مدد نہیں كر رہے ياغزہ كےلوگوں كےحالات سے بے خبر ہیں۔ جناب عبدالرحمن شيبان نے آخر میں وضاحت كی كہ اكثر مسلمان علماء اور خصوصاً مسلمان علماء كی عالمی انجمن نےغزہ میں اسرائيلی حملوں كے دوران غزہ كے مظلوموں كی حمايت كی ہے۔ اور علماء كی بہت قليل تعداد نےامريكہ اور اسرائيل كے دباؤ میں آ كر اسرائيلی جارحيت كی مذمت كرنے سے اجتناب كيا ہے۔
360133

نظرات بینندگان
captcha