اوباما كاحديث نبوی (ص) سےاستفادہ، خوش آئند امر ہے

IQNA

اوباما كاحديث نبوی (ص) سےاستفادہ، خوش آئند امر ہے

12:21 - February 08, 2009
خبر کا کوڈ: 1741714
بين الاقوامی گروپ: ۵ فروری ۲۰۰۹ء كو امريكی صدر " باراك حسين اوباما" نے واشنگٹن كے اپنے خطاب میں حديث نبوی (ص) كا ذكر كيا ہے جس كو امريكہ كی اسلامی رابطہ كونسل "CAIR" نے بہت سراہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے " PRNewswire"ويب سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس كونسل كے قانونی امور كے مدير " گری سيلر" نے كہا كہ دنيا میں امن و امان كی ترويج كے لیے امريكی صدر نے پيغمبر اكرم (ص) كے فرمان كا حوالہ ديا ہے جس سےاس بات كی اميد كی جا سكتی ہے كہ آنے والے دنوں میں امريكہ میں مختلف اديان كے پيروكاروں كے درميان ايك دوسرے كے احترام كی فضا حاكم ہو گی۔ اور مختلف اديان كے درميان خلا پر ہوں گے۔ امريكی صدر باراك اوباما نے گزشتہ روز امريكی قانون دانوں ،مذہبی شخصيات اور دنيا كے بعض ممالك كے نمائندوں سے گفتگو كرتے ہوئے انجيل اور توريت سے مطالب ذكر كرنے كے بعد پيغمبر اسلام (ص) كی ايك حديث كا حوالہ ديا ہے كہ پيغمبر اكرم (ص) نے فرمايا ہے كہ حقيقی مسلمان وہ ہے كہ جو چيزوہ اپنے لیے پسند كرتا ہے وہی دوسروں كے لیے بھی پسند كرے۔ اوباما نے تاكيد كی كہ تمام اديان كا مقصد انسانوں كو امن و امان اور ايك دوسرے كے احترام كی دعوت دينا ہے۔
360183

نظرات بینندگان
captcha