بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے نامہ نگار سے گفتگو كرتے ہوئے اسماعيل پيرنيا نے مقابلوں كے اہداف پرروشنی ڈالتے ہوئے كہا كہ انسان كے تمام مسائل كا حل قرآن كريم كے سنہری اصولوں پر عمل سےہی ممكن ہو سكتا ہے۔ اس لیے طلباء، ان كے خاندانوں اور اساتذہ كے درميان قرآن وحديث اور دعاؤں سےمحبت كی فضا قائم كرنا ہمارے مقابلوں كا اولين ہدف ہے۔ اس كے علاوہ عالمی سطح پر قرآن و اہل بيت (ع) كےمعارف كی تشہر انٹرنيشنل يونيورسٹی كے مختلف شعبوں میں ہونے والے علمی وتحقيقی كاموں میں قرآن اور حديث كی تاثير كا جائزہ لينا بھی مقابلوں كے اہداف میں شامل ہے۔ پيرنيا نے كہا ان مقابلوں سےطلبا، اساتذہ اور جامعۃ المصطفے العالمیہ سے منسلك افراد كے درميان موجود ارتباط پہلے سے زيادہ مستحكم ہوں گے اس كے علاوہ تنظيموں اورخود طلباء كو تبليغی اور دوسرے امور میں بين الاقوامی سطح پر ايك دوسرے كی صلاحيتوں سے بھر پور استفادہ كرنے كا موقع ملے گا۔ اپنی گفتگو كے آخر میں اسماعيل پيرنيا نے كہا قرآن كريم كے ساتھ ساتھ نہج البلاغہ اور صحيفہ سجادیہ كی تعليمات و معارف كا پرچار معاشرے میں دينی اور معاشرتی سطح پر انقلاب لا سكتا ہے۔
359723