غزہ پر اسرائيلی وحشيانہ حملوں كی فلم بنائی جائےگی

IQNA

غزہ پر اسرائيلی وحشيانہ حملوں كی فلم بنائی جائےگی

11:58 - February 09, 2009
خبر کا کوڈ: 1742159
بين الاقوامی گروپ: فرانس اور فلسطين كی كمپنياں غزہ پر مسلط ۲۲ روزہ جنگ اور اس كے نتيجے میں بے گناہ شہريوں كے قتل عام پر ايك فلم بنائیں گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی " المنار" كے حوالے سے بتايا ہے كہ فلم كے پروڈيوسر اور ہاٹ اسٹوڈيو كے سربراہ عاطف عيسی نے بتايا كہ اس فلم كی شوٹنگ عنقريب شروع ہو جائی گی جس میں غزہ میں ہونے والے اندوہناك واقعات كے مناظر پيش كیے جائیں گے۔ انھوں نے كہا كہ چونكہ فلم كے بعض مناظر غزہ جنگ كے دوران ريكارڈ كیے گئے اور متعدد بين الاقوامی چينلز كا مطالبہ ہے كہ ان مناظر كو پيش كيا جائے اس لیے فلم كو ۴۵۔۴۵ منٹ كے دو حصوں میں پيش كيا جائے گا۔ پہلے حصے میں اسرائيلی حملوں سے غزہ كے شہريوں كو درپيش مشكلات اور مصائب كو دكھايا جائے گا۔ اور دوسرے حصے میں جنگ كے دوران حملوں اور حادثات كی رپورٹنگ میں پيش آنے والی مشكلات كوپيش كيا جائے گا۔ عاطف عيسی نے بتايا كہ یہ فلم فرانس اور فلسطين كی مختلف ایڈورٹائزنگ كمپنيوں كی مشتركہ پيش كش ہے جو فرانسيسی، انگريزی ، عربی، اور تركی زبان میں بنائی جائے گی اور سات ہفتوں میں مكمل ہو گی۔ فلم كی ایڈیٹنگ سمير عبداللہ جو فلم كے براہ راست مناظر جمع كرنے كےلیے پچھلے دو ہفتے سے غزہ پہنچ چكے ہیں كریں گے۔
360583

نظرات بینندگان
captcha