لاہور میں فلم مسيح (ع) نشر كی گئی

IQNA

لاہور میں فلم مسيح (ع) نشر كی گئی

11:57 - February 09, 2009
خبر کا کوڈ: 1742160
ادب و آرٹ گروپ: لاہور آرٹ يونيورسٹی میں ايرانی ہدايت كار نادر طالب زادہ كی فلم مسيح (ع) نشر كی گئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے لاہور میں ايرانی كلچر ہاؤس كے حوالے سے بتايا ہے كہ اس نشست میں ايرانی قونصلر خرازی لاہور میں ايرانی كلچر ہاؤس كے انچارج نادر بابا اور لاہور يونيورسٹی كے اساتذہ اور طلباء نے شركت كی۔ فلم كی نمائش كے علاوہ فلم كے ہدايت كار نادر طالب زادہ اور حضرت عيسی كا كردار ادا كرنے والے اداكار احمد سليمان نيا نے حاضرين كے سوالات كے جواب دیے۔ فلم مسيح (ع) كے ہدايت كار احمد طالب زادہ نے فلم میں حضرت عيسی(ع) كی زندگی ، آپ كے زمانے كے معجزات ، دعوت دين وہدايت اور اپنے اصحاب " حواريوں" كے ساتھ گزاری آخری شام كا دينی اور قرآنی نقطہ نظر سے تجزیہ كيا ہے اور كوشش كی ہے كہ اس سلسلے میں قرآن كريم ، اسلامی كتب اور مختلف اناجيل كی آيات و روايات كو جمع كر كے فلم كی صورت میں پيش كيا جا سكے ۔
360514

نظرات بینندگان
captcha