تيونس میں ہفتہ فلم اسلامی جمہوریہ ايران منايا جائے گا

IQNA

تيونس میں ہفتہ فلم اسلامی جمہوریہ ايران منايا جائے گا

13:06 - February 09, 2009
خبر کا کوڈ: 1742211
فن گروپ: اس سال ۲۳ فروری سے يكم مارچ تك تيونس میں " ابن خلدون" ثقافتی سنٹر میں ہفتہ فلم اسلامی جمہوریہ ايران منايا جائے گا۔ اس كا اہتمام تيونس میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانے اور تيونس كے قومی ثقافتی مراكز نے كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے تيونس میں ايرانی قونصل خانے كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس ہفتہ فلم كی افتتاحی تقريب میں تيونس كے وزير ثقافت شركت كریں گے اور اس تقريب میں " مجيد مجيدی " كی فلم "آسمانی بچے" دكھائی جائے گی۔ اس ہفتے كےدوران ايرانی ہدايتكاروں كی متعدد فلمیں دكھائی جائیں گی جن میں پسر مريم اور رنگ خدا بھی شامل ہیں۔ اس كے علاوہ اس ہفتے كےدوران ايك نشست میں ايرانی سينما پر تنقيدی تجزیہ بھی كيا جائے گا۔
360810
نظرات بینندگان
captcha