سعودی عرب نے شہر " الاحساء" میں " الفاطمیھ" امامبارگاہ بند كر ديا

IQNA

سعودی عرب نے شہر " الاحساء" میں " الفاطمیھ" امامبارگاہ بند كر ديا

11:23 - February 14, 2009
خبر کا کوڈ: 1743839
بين الاقوامی گروپ: ۹ فروری ۲۰۰۹ء كو سعودی عرب كی سيكورٹی فورسز نے شہر احساء میں " الفاطمیھ" امامبارگاہ كو بند كر ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ادارے " راصد" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ سعودی عرب كی سيكورٹی فورسز نے بغير كسی پيشگی اطلاع اور بغير كسی وجہ كے شہر احساء میں " الفاطمیھ" امامبارگارہ كو بند كر ديا ہے۔ عينی شاہدين كے مطابق سعودی عرب كی سيكورٹی فورسز نے اس امامبارگاہ كے محافظ شيخ '' علی عمار" كو پہلے سے لكھے ہوئے ايك معاہدے پر دستخط كرنے پر مجبور كيا اور اس امامبارگاہ كی بجلی منقطع كر دی
الفاطمیھ امامبارگاہ شہر الاحساء كی سب سے بڑی امامبارگاہ ہے اس شہركے شيعہ اس امامبارگاہ میں پورا سال اپنےمذہبی پروگرام منعقد كرتے ہیں۔ الاحساء میں گزشتہ پانچ سالوں سے " بدر بن جلوی" كےاس علاقے میں گورنر منتخب ہونے كے بعد سے شہر كے شيعوں كے ساتھ امتيازی سلوك روا ركھا جا رہا ہے۔ سعودی عرب كی سيكورٹی فورسز نے اب تك اس علاقے كے سينكڑوں شيعہ افراد كو گرفتار كيا ہے اور دسيوں شيعہ مساجد اور امامبارگاہوں كو بند كيا ہے۔ ياد رہے كہ اقوام متحدہ میں حقوق بشر كے ادارے نے ۶ فروری ۲۰۰۹ء كو جنيوا كے ايك اجلاس میں سعودی عرب میں شيعہ برادری كے ساتھ امتيازی سلوك روا ركھنے پر سعودی عرب كو تنقيد كا نشانہ بنايا تھا۔
362265

نظرات بینندگان
captcha