بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نےخبررساں ادارے " براثا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مغربی آسٹريليا كی شيعہ انجمن نے اپنے ايك بيانیے میں اعلان كيا ہے كہ اس سال آسٹريليا كے مختلف شہروں میں اباعبداللہ الحسين (ع) كا چہلم منايا جائے گا اس بيانیے میں آيا ہے كہ امام حسين (ع) كا تعلق صرف شيعہ اور اہل سنت سے ہی نہیں ہے بلكہ ان كے قيام كا پيغام ( كہ جو عدل وانصاف، مساوات اور نيكی و بھلائی پر استوار ہے) پوری انسانيت كے لیے ہے۔ اس بيانیے میں آسٹريليا میں مقيم شيعہ و سنی مسلمانوں سےاپيل كی گئی ہے كہ وہ سيدالشہداء كے چہلم میں شركت كر كے اپنا تعارف مكتب اہل بيت (ع) سے محبت كرنے والے كے طور پر كرائیں۔ مغربی آسٹريليا كی شيعہ انجمن نے اپنے اس بيانیے كے اختتام پر ذكر كيا ہے كہ امام حسين (ع) كی ياد منانا اور ان كی عزاداری میں شركت كرنا صرف ايك مذہبی رسم نہیں ہے۔ بلكہ غير مسلموں تك قيام امام حسين (ع) كے انسانی پيغام كو پہنچانا ،امام حسين (ع) كی ياد منانے كا اہم ترين مقصد ہے۔
362246