سعودی عرب میں "ملك فہد" قرآن ويب سائٹ كا افتتاح

IQNA

سعودی عرب میں "ملك فہد" قرآن ويب سائٹ كا افتتاح

11:31 - February 14, 2009
خبر کا کوڈ: 1743863
بين الاقوامی گروپ: قرآن كريم كو مختلف فونٹس میں پيش كرنے كے لیے مدينہ منورہ میں ملك فہد قرآن ويب سائٹ كا افتتاح ہو گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے سعودی عرب كے بين الاقوامی خبررساں ادارے" IINA" كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ملك فہد قرآن سنٹر كے جنرل سيكرٹری " محمد سالم بن شديد العوفی" نے بتايا ہے كہ یہ ويب سائٹ ملك فہد قرآن مركز كی دوسری ويب سائٹوں میں خوبصورت اضافہ شمار ہو گی۔ العوفی نے بتايا كہ ويب سائٹ میں قرآن كريم كا مختلف فونٹس میں عربی متن پيش كيا گيا ہے جس كا مقصد عربی زبان میں علمی اور تحقيقاتی مقالات لكھنےوالوں كو زيادہ سے زيادہ سہولت فراہم كرناہے۔ ملك فہد قرآن مركز كے جنرل سيكرٹری نے اس عزم كا اظہار بھی كيا كہ موبائل ٹيلی فون كے لیے " مصحف المدينۃ النبویۃ" اور قرآن انسائيكلوپیڈيا " المدينۃ النبویۃ" پروگرام بھی جلد بازار میں آ جائیں گے۔
362229
نظرات بینندگان
captcha