واشنگٹن میں اسلامی پروگراموں كا آغاز

IQNA

واشنگٹن میں اسلامی پروگراموں كا آغاز

12:14 - February 14, 2009
خبر کا کوڈ: 1743920
بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز ۱۰ فروری سے واشنگٹن میں تعليمات اسلامی سنٹر نے اسلامی پروگراموں كا آغاز كر ديا ہے۔ یہ پروگرام ماہ صفر كے آخری عشرے میں چہلم سيدالشہداء (ع) ،رحلت رسول اكرم (ص)، شہادت امام حسن مجتبیٰ (ع) اور شہادت امام رضا (ع) كی مناسبتوں منعقد ہوں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے تعليمات اسلامی سنٹر " واشنگٹن كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ پروگرام ہر رات سات بجے شروع ہو جائیں گے۔ سب سے پہلے نماز مغرب و عشاء باجماعت ادا كی جائے گی اس كے بعد قرآن مجيد كی تلاوت ، زيارت عاشورا، مجلس عزا اور عزاداری ہو گی۔ ان پروگراموں میں حجۃ الاسلام والمسلمين " مرتضی اديب يزدی" اور " سيد ابوالقاسم شجاعی" مجالس عزا سے خطاب كریں گے۔ اس كے علاوہ رات سات بجے ہی انگريزی زبان میں بھی مجلس عزا منعقد ہو گی۔ جس میں " حاج شيخ رجبعلی" اور شيخ عبدالجليل عيسیٰ" خطاب كریں گے۔ یہ پروگرام ۲۶ فروری ۲۰۰۹ء تك جاری رہیں گے۔
362751

نظرات بینندگان
captcha