اسلام آباد میں "اسلامی آرٹ" كےموضوع پر نمائش

IQNA

اسلام آباد میں "اسلامی آرٹ" كےموضوع پر نمائش

12:17 - February 14, 2009
خبر کا کوڈ: 1743922
بين الاقوامی گروپ: ۱۱ فروری ۲۰۰۹ء كو پاكستان كے دارالحكومت " اسلام آباد" میں " اسلامی آرٹ" كے موضوع پر ايك نمائش كا آغاز ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے روزنامہ " The News" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس نمائش میں پاكستانی آرٹسٹ " حنيف خان" كے ۲۹ اسلامی آثار ركھے گئے ہیں۔ یہ نمائش اسلام آباد كی آرٹ گيلری میں منعقد كی جا رہی ہے۔ " حنيف خان" نے كراچی كی آرٹ يونيورسٹی میں تعليم حاصل كی ہے اس نے خطاطی مجسمہ سازی اور معماری میں متعدد آثار تخليق كیے ہیں۔ حنيف خان نے اب تك امريكہ اور پاكستان میں اپنے آثار كی نمائش كی ہے۔ یہ نمائش ۱۸فروری ۲۰۰۹ء تك جاری رہے گی۔
362693
نظرات بینندگان
captcha