صربيا میں ايران كے اسلامی انقلاب كی ۳۰ویں سالگرہ كی مناسبت سے جشن
بين الاقوامی گروپ: صربيا كے دارالحكومت بلغراد میں ايران كے اسلامی انقلاب كی ۳۰ویں سالگرہ كی مناسبت سے گزشتہ روز جشن منعقد ہوا۔ جس میں صربيا میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير نے شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے " صوت العراق" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جشن كی اس تقريب میں ايرانی شخصيات كے علاوہ صربيا میں اسلامی ممالك كےسفيروں، صربيا كی مذہبی، سياسی اور سماجی شخصيات اور صربيا كےسركاری اداروں كے بعض نمائندوں نے شركت كی۔
362628