افريقہ كی مقامی زبانوں میں قرآن مجيد كے ترجمہ كی ضرورت

IQNA

افريقہ كی مقامی زبانوں میں قرآن مجيد كے ترجمہ كی ضرورت

12:16 - February 14, 2009
خبر کا کوڈ: 1743926
بين الاقوامی گروپ: سوڈان كےدارالحكومت خرطوم میں ايك بين الاقوامی سيمينار میں شريك مبلغين اور پيش نمازوں نے تاكيد كی كہ قرآن مجيد اور احاديث نبوی كا افريقہ كی علاقائی زبانوں میں ترجمہ ہونا چاہیے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نےامارات كے روزنامہ " البيان" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " اسلامی ثقافت كی ترويج میں روابط اور فن كا كردار" كے موضوع پر تين روزہ بين الاقوامی سيمينار كے شركاء نے ۱۰ فروری ۲۰۰۹ء كو ايك بيانیہ جاری كيا جس میں مسلمان مبلغين كے لیے انفارميشن ويب سائٹ كے اجراء كی درخواست كی گئی۔ اس بيانیے میں تبليغات اسلامی كی عالمی انجمن ،عالمی اسلامی خيراتی كونسل اور قطر كی خيراتی انجمن سے بھی درخواست كی گئی كہ وہ افريقی ممالك میں مسلمان مبلغين اور پيش نمازوں كے لیے تعليمی كورس منعقد كروائیں۔ اس سيمينار كے شركاء نے مسلمان مبلغين كو اپنی تقريروں میں اتحاد و وحدت اور اسلامی اعتدال پسندی كی تاكيد كی۔ یہ سيمينار ۸ فروری ۲۰۰۹ء كو شروع ہوا اور ۱۰ فروری ۲۰۰۹ء كو ختم ہوا یہ سيمينار سوڈان كے دارالحكومت خرطوم میں منعقد ہوا۔ اور اس میں دنيا كے مختلف ممالك كے مبلغين اور پيش نمازوں نے شركت كی۔
362461

نظرات بینندگان
captcha