بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " محيط" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ہندوستان كے شہر كلكتہ كے روزنامہ " statement" نے اسلام كی توھين پر مبنی ايك مقالہ شائع كيا تھا جس پر ہندوستان كے مسلمانوں او راسلامی جماعتوں نے شديد احتجاج كيا تھا گزشتہ روز شہر كلكتہ كے مسلمانوں نے اس روزنامہ كے دفتر كے سامنے دہرنا ديا اور اس روزنامے كے خلاف ہندوستان كی عدالت میں ايف آئی آر درج كی ۔ كلكتہ كی پوليس نے اعلان كيا ہے كہ اس روزنامہ كے چيف ایڈیٹر كو قومی و مذہبی منافرت پھيلانے اور مسلمانوں كے جذبات مجروح كرنے كے جرم میں گرفتار كيا گيا ہے۔ ياد رہے كہ یہی مقالہ انگلينڈ كے ايك روزنامہ میں شائع ہوا ہے ليكن انگلينڈ كے مسلمانوں نے اس مقالے كے مقابلے میں كوئی رد عمل نہیں دكھايا۔
363372