" كتاب سال ولايت" كے گيارہویں دورہ میں شركت كی دعوت

IQNA

" كتاب سال ولايت" كے گيارہویں دورہ میں شركت كی دعوت

16:44 - February 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1745791
ادب گروپ: " كتاب سال ولايت" كی مناسبت سے گيارہویں دورے میں شركت كے لیے مصنفين كو اپنےآثار بھيجنے كی دعوت دے دی گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق كتاب سال ولايت كے انتخاب كا گيارہواں راؤنڈ حضرت امام زمانہ (عج) كے۱۱۷۵ویں سال ولادت كی مناسبت سے كيا جا رہا ہے جس میں اس سال كے معارف، سيرت اور حيات طيبہ اہلبيت پر لكھی جانے والی كتب سے بہترين كتب كو انتخاب كيا جائے گا۔ اس طرح اس دورہ كی كتاب سال كے ساتھ ساتھ حضرت امام رضا (ع) كے بارے میں بھی تحرير كی گئی كتب كے مولفين كوبھی حوصلہ افزائی كے انعامات دیےجائیں گے۔ تمام پبلشرز ، مصنفين اور علمی و ثقافتی اداروں كومطلع كيا جاتا ہے كہ وہ جولائی ۲۰۰۹ء تك اپنے آثار قم میں واقع اس ادارے كےدفتر كو ارسال كر دیں۔ فون نمبر 0251-7722291

نظرات بینندگان
captcha