كويت میں انگريزی زبان میں پہلے اسلامی سرچ انجن كا افتتاح

IQNA

كويت میں انگريزی زبان میں پہلے اسلامی سرچ انجن كا افتتاح

11:20 - February 19, 2009
خبر کا کوڈ: 1745961
بين الاقوامی گروپ: كويت كی وزارت اوقاف و اسلامی امور نے انگريزی زبان كےپہلے اسلامی سرچ انجن كا آغاز كر ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے كويتی اخبار " القبس" كے حوالے سےرپورٹ دی ہے كہ اس سائٹ كےسربراہ اور كويت كے وزير اوقاف و اسلامی امور كے معاون عبداللہ الشاہين نے بتايا كہ ا س سرچ انجن كا مقصد جديد ٹيكنالوجی كو بروئے كار لاتے ہوئے اسلام كی تبليغ اور اسلامی ثقافت كی نشرو اشاعت ہے۔ عبداللہ الشاہين نے واضح كيا كہ اس سرچ انجن سے كويت كی پوری دنيا كی اسلامی اور قرآنی خبروں تك دسترس ممكن ہو جائيگی۔ انھوں نے سائٹ كے حوالے سے تفصيلات بتاتے ہوئے كہا كہ سائٹ میں اسلامی كاركردگياں ، اسلامی كانفرنسوں كا انعقاد ،ثقافتی كاركردگياں، خاندان اور معاشرہ، سماجيات كےشعبے شامل ہیں۔ آخر میں عبداللہ الشاہين نے كہا انگريزی زبان سمجھنے والے تمام مسلمان و غير مسلمان افراد اس سرچ انجن سے استفادہ كر سكتے ہیں اور عنقريب كويت كی وزارت اوقاف اس كو دوسری زبانوں كے ترجمے كے ساتھ بھی پيش كرے گی۔
362666

نظرات بینندگان
captcha