بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے بين الاقوامی خبررساں ايجنسی (IINA) كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ الجزائر كے وزير مذہبی امور " ابو عبداللہ غلام اللہ" نے كہا كہ ریڈيو قرآن كےاجراء كے بعد مذہبی مسائل كے لیے سیٹلائٹ چينل كی ضرورت محسوس كی جا رہی ہے۔ جناب غلام اللہ نے چند روز پہلے الجزائر كے مختلف شہروں كا دورہ شروع كيا ہے اور اس دورے كا مقصد الجزائر ملك كے پيش نمازوں سےملاقات ہے تاكہ الجزائر كےعام انتخابات میں پيش نماز حضرات لوگوں كی زيادہ سےزيادہ شركت كو يقينی بنائیں۔ انھوں نے الجزائر میں پيش نمازوں كی كمی كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئےت كہا ہے كہ اس ملك میں علماء كی تعداد میں اضافہ ہونا چاہیے۔ ياد رہے كہ الجزائر میں پيش نمازوں كی تعداد ۲۲ ہزار افراد ہے جو ا س ملك كی ۳۶ فيصدآبادی كی مذہبی ضررويات كو پورا كرتےہیں۔
365679