سعودی علماء كونسل میں شيعہ علماء كی ركنيت

IQNA

سعودی علماء كونسل میں شيعہ علماء كی ركنيت

13:08 - February 21, 2009
خبر کا کوڈ: 1746651
بين الاقوامی گروپ: سعودی فرمانروا عبداللہ بن عبدالعزيز كی نئی اصلاحات سے اس ملك كی علماء كونسل میں شيعہ دانشوروں كو بھی ركنيت دينے كا فيصلہ كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " راصد" نيوز چينل نے كہا ہے كہ حال حاضر میں اس كونسل كی ركنيت صرف اہل سنت كے علماء سے ہی مختص ہے ليكن شاہ عبداللہ كی نئی اصلاحات سے شيعہ علماء اور دوسرے سنی علماء كو بھی پہلی بار اس كونسل كی ركنيت دی جائے گی۔ سعودی تجزیہ كار عبدالعزيز الوہيبی كا كہنا ہے كہ سعودی علماء كونسل میں شيعہ علماء كی شموليت سے اس ملك میں موجود كئی مذہبی اور ثقافتی مسائل اور مشكلات حل ہو جائیں گی۔ انھوں نے كہا كہ شاہ عبداللہ كی نئی اصلاحات سےكونسل كے ركن علماء میں اضافہ ہو گا اور دوسرے مذاہب كو بھی موقع ملے گا كہ وہ بھی اپنے نقطہ نظرات پيش كر سكیں۔ سعودی فرمانروا نے كچھ بے سابقہ اقدامات كرتےہوئے كئی وزارت خانوں میں اصلاحات انجام دی ہیں۔
365315

نظرات بینندگان
captcha