ہالينڈ میں اسرائيلی اعلی عہدہ داروں كو عدالت كے كٹہرے میں لانے كے لیے چارہ جوئی

IQNA

ہالينڈ میں اسرائيلی اعلی عہدہ داروں كو عدالت كے كٹہرے میں لانے كے لیے چارہ جوئی

13:10 - February 21, 2009
خبر کا کوڈ: 1746655
بين الاقوامی گروپ: فلسطينی وزير خارجہ " رياض مالكی" كی قيادت میں ايك اعلی سطحی وفد نے لاھہ كی عالمی عدالت كے اٹارنی جنرل " لوئيس مورنو اوكامپو" سےملاقات كی جس میں غزہ پر اسرائيلی جارحيت كے مجرموں كو كيفر كردار تك پہنچانے كے لیے تبادلہ خيال كيا گيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " الجزيرہ نیٹ" نے كہا ہے فلسطينی وفد نے اس ملاقات میں اسرائيلی مظالم اور جرائم كو ثابت كرنے كےلیے اسناد و مدارك پيش كیے جس سےفلسطين كے نہتے عوام ، خواتين اور بچوں كو بے دردی سے خاك و خون میں غلطاں كر ديا گيا تھا۔ فلسطينی وزير خارجہ رياض المالكی نے كہا كہ اسرائيلی فوجی كمانڈروں اور حكومتی عہدہ داروں كولاھہ كی عالمی عدالت كے كٹہرے میں لانے كے لیے وہ پوری طرح چارہ جوئی كر رہے ہیں۔ فلسطينی وزير قانون علی خشان نے الجزيرہ سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ انسانی حقوق كے عالمی اداروں نے اسرائيلی اعلی عہدہ داروں كے خلاف مقدمہ درج كروانے كے لیے يورپی عدالتوں كو شواہد پيش كیے ہیں۔
365278

نظرات بینندگان
captcha