پوپ كی اردنی مسلم رہنماوں سےملاقات

IQNA

پوپ كی اردنی مسلم رہنماوں سےملاقات

11:32 - February 22, 2009
خبر کا کوڈ: 1747079
بين الاقوامی گروپ: پوپ بينڈيكٹ مئی ۲۰۰۹ء میں اردن كا سفر كریں گے او روہاں اس ملك كےمسلم رہنماؤں سےملاقات كریں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق فرانسيسی خبررساں ايجنسی نے كہا ہے كہ پوپ كی یہ ملاقات امان شہر كی شاہ حسين مسجد میں انجام پائےگی اور اس ملاقات میں مسلمانوں كی برجستہ شخصيات سےاديان كےمابين گفتگو كی اہميت اور مسلمانوں اور عيسائيوں كےدرميان باہمی رابطہ پر گفتگو كی جائے گی۔ اس ملاقات كےديگر موضوعات میں دنيا میں صلح و امن قائم كرنے میں مذہب كے كردار پر تبادلہ خيال كيا جائے گا۔ پوپ نے اپنی ۲۰۰۶ء كی تقرير میں اسلام كو شدت پسندی پر مبنی دين قرار ديا تھا جس كے بعد وہ كئی مقامات پر یہ كوشش كر چكےہیں كہ وہ مسلمانوں كو اپنی حسن نيت دكھائیں اور اسےظاہركریں كہ ویٹيكن مختلف اسلامی اداروں سےاچھے تعلقات كا خواہاں ہے اور انكی چھ ملين آبادی سے ۲ لاكھ عيسائی ہیں جن میں سے اكثر كا تعلق كيتھولك مذہب سے ہے۔
366010
نظرات بینندگان
captcha