بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق " البشاير" ويب سائٹ نے لكھا ہے كہ " سامی يوسف" نے روئٹرز سےگفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ " ميرا موسيقی" سے اصلی مقصد اسلام اور مسلمانوں كی درست تصوير پيش كرنا ہے اور میں حقيقی اسلام كا نمائندہ ہوں نہ " بن لادن" والے اسلام كا۔ سامی يوسف نے كہا كہ میں اميد كرتا ہوں كہ ميری موسيقی او رگلوكاری كے ذريعہ شدت پسندی ختم ہو اور مسلمانوں كے دلوں میں عفو ودرگزر كا جذبہ پيدا ہو جائے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ميرے ہنر كا زيادہ پہلو دين ہے اور میں عالمی اور انسانی اقدار كا ثقافتی ،دينی او رنسلی تفريق سے چشم پوشی كرتے ہوئے اہميت كا قائل ہوں اور ميرا ہر گز یہ ارادہ نہیں ہے كہ میں اسلامی اعتقادات اور اقدار كو پامال كروں۔
365778