بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " World Halal Forum" ويب سائٹ نے لكھا ہے كہ اس اجلاس میں مشرق وسطی كے ممالك ،جنوب مشرقی ايشيا كےممالك، آسٹريليا، نيوزی لينڈ، برازيل، اروگو ئہ ، روس ، اور مشترك المنافع ممالك بھی شامل ہوں گے اور یہ اجلاس اب تك ہونے والے حلال صنعت كے اجلاسوں میں سب سے بڑا اجلاس ہو گا۔ اس دو دروزہ اجلاس میں ذخيرہ سازی، حلال مصنوعات كے حمل ونقل ، كيفيت كو كنٹرول كرنے كی ليبيارٹری، جانوروں كی پرورش اور انہیں حلال معياروں پر ذبح كرنے ، غلات كی توليد، ادويات سازی، سرمایہ كاری اور بينكاری كے امور زير بحث آئیں گے۔
366108